Breaking News
Home / News / واپڈا کمپلیکس سرکل آفس مظفرگڑھ میں تعینات سیکورٹی گارڈز کو 4 ماہ کی تنخواہیں مانگنے پر نوکری سینکال دیا، ڈی سی سے نوٹس لینے کا مطالبہ

واپڈا کمپلیکس سرکل آفس مظفرگڑھ میں تعینات سیکورٹی گارڈز کو 4 ماہ کی تنخواہیں مانگنے پر نوکری سینکال دیا، ڈی سی سے نوٹس لینے کا مطالبہ

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 اپریل2019ء) واپڈا کمپلیکس سرکل آفس مظفرگڑھ میں تعینات سیکورٹی گارڈز کو کمپنی نے 4 ماہ کی تنخواہیں مانگنے پر نوکری سے ہی فارغ کر دیا۔متعدد سیکورٹی گارڈز نے بتایا کہ انہیں العمرہ نامی سیکورٹی کمپنی نے واپڈا کمپلیکس مظفرگڑھ کے لئے رکھا، لیکن کمپنی نے گزشتہ 4 ماہ سے ایک روپیہ انہیں تنخواہ کے ادا نہیں کئے، جس کی وجہ سے ان کے گھروں میں نوبت فاقوں تک آ گئی ہے۔انہوں نے جب اس کی شکایت میپکو کے افسران کو کی تو انہیں تنخواہیں دینے کی بجائے الٹا نوکریوں سے ہی نکال دیا گیا ہے۔ متاثرہ گارڈز نے میپکو چیف ملتان اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے نوٹس لے کر ان کے واجبات دلوانے کی درد مندانہ اپیل کی ہے۔

Loading...
%d bloggers like this: