نہری پانی چوری کی روک تھام کرنے میں محکمہ انہار کے حکام ناکام ہو چکے ہیں،امجد علی امجد ایڈووکیٹ

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ ستی۔ 06 جولائی2019ء) ایگری فورم پاکستان کے صدر رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جنوبیپنجاب میں نہری پانی چوری کی روک تھام کرنے میں محکمہ انہار کے حکام قطعی ناکام ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اکثر ٹیل کے چھوٹے کسان نہری پانی سے محروم ہیں، جبکہ افسران فیلڈ میں نکلنے کی بجائے دفاتر میں بیٹھ کر فرضی کارروائیاں کر رہے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ اور وزیر آبپاشی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔