مظفر گڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 ستمبر2019ء) بابائے جمہوریت نوابزادہ نصراللہ خان کی 16 ویں برسی کی مرکزی تقریب زیر اہتمام مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف ایم پی اے نوابزادہ منصور احمد خان ان کے آبائی گھر خان گڑھ میں مقامی مرحبا میرج کلب میں کل 26 ستمبر بعد نماز عصر منائی جائے گی. ہر سال کی طرح کراچی, لاہور ,اسلام آباد ,ملتان کے ساتھ ساتھ سعودی عرب میں بھی دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا .برسی کی تقریب میں ملک کی نامور شخصیات سمیت ہزاروں عقیدت مند شرکت کریں گے۔