مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور نے کہا ہے کہ کھیل نوجوانوں کیلئے بہت ضروری ہیں ، نسل نو کی جسمانی نشوو نما میں کھیلوں کا بہت اہم کردار ہے، کھیل اور صحت مندانہ سرگرمیاں زندہ اور توانا معاشروں کی عکاسی کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم ایسی سرگرمیوں کے انعقاد سے انتہاپسندانہ رجحانات کو شکست دے سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ مظفرگڑھ جیسے پسماندہ ضلع میں مظفرگڑھ سپر لیگ کرکٹ ٹورنا منٹ کا انعقاد بہت خوش آئند ہے اس سے نوجوانوں کو ایک شاندار سہولت میسر آئے گی اور ان میں ایک دوسرے کے ساتھ مقابلہ کرنے اور زندگی میں آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل سٹیڈیم میں مظفرگڑھ سپر لیگ کرکٹ ٹورنا منٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ چیئر مین ضلع کونسل سردار حافظ عمر خان گوپانگ چیئر مین میونسپل کمیٹی سردار اکرم خان چانڈیہ اور ٹورنا منٹ آرگنائزر اجمل خان چانڈیہ نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔