مظفر گڑھ ۔ یکم اکتوبر (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 اکتوبر2019ء) سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرمہرنذر محمد ڈب نے کہا ہے کہ میپکو سرکل مظفر گڑھ میں بجلی کی چوری روکنے کے لیے سخت ترین اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
میپکو سرکل مظفرگڑھ کی خصوصی ٹیموں اورٹاسک فورسزنے بجلی چوروں کے خلاف کا ایکشن لیتے ہوئے ماہ ستمبر405 بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے میپکوسرکل مظفرگڑھ میں پکڑا اور ان کو 667441یونٹ ایک کروڑ15 لاکھ80ہزار روپے جرمانہ کیا گیاہے اور262بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر متعلقہ تھانوں میں درج کروائی گئی ہے۔
سپرنٹنڈنگ انجینئرکہا کہ میپکوسرکل مظفرگڑھ میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن بلاامتیاز جاری رہے گا اور بجلی چوروں سے کوئی رعائت نہیں کی جائے گی چاہے وہ کتنے ہی بااثرکیوں نہ ہوں۔انہوں نے میپکوصارفین سے بھی کہاہے کہ بجلی چور ملک اور قوم کے ہی نہیں بلکہ میپکوصارفین کے بھی دشمن ہیں۔آو مل کر ان قومی مجرموں کا محاسبہ کریں اورصارفین میپکو سرکل مظفرگڑھ کی طرف سے بنائی گئی خصوصی ٹیموں اورٹاسک فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ ان قومی مجرموں کااحتساب کیاجاسکے