میپکو سب ڈویژن خان گڑھ میں خراب اور جلے ہوئے بجلی کے میٹرز گذشتہ 4 ماہ سے نایاب، صارفین دفتر کے چکر لگا لگا کر خوار ہو گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 جولائی2019ء) میپکو سب ڈویژن خان گڑھ میں خراب اور جلے ہوئے بجلی کے میٹرز گزشتہ 4 ماہ سے نایاب، صارفین دفتر کے چکر لگا لگا کر خوار ہو گئے۔متعدد صارفین نے بتایا کہ ان کے خراب میٹرز سی پی 90 میں درج ہونے کے باوجود چار ماہ گزر گئے ان کو میٹرز نہیں دئیے گئے، جبکہ وہ ڈیفیکٹو کوڈ کے تحت ہزاروں روپے ادا کر چکے ہیں لیکن میپکو ان کو نئے میٹر فراہم نہیں کر رہا۔ ان حلقوں نے میپکو ملتان کی نااہلی اور بدانتظامی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے فوری طور پر میٹرز فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دریں اثناء میپکو ترجمان نے رابطہ پر بتایا کہ ابھی میٹر نہیں ملے،جونہی میٹر ملیں گے صارفین کو دے دیئے جائیں گے۔