Breaking News
Home / News / میپکو سب ڈویڑن خان گڑھ لائین لاسز پورا کرنے کیلئے طویل لوڈ شیڈنگ نہ کرے، شہریوں کا مطالبہ

میپکو سب ڈویڑن خان گڑھ لائین لاسز پورا کرنے کیلئے طویل لوڈ شیڈنگ نہ کرے، شہریوں کا مطالبہ

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 دسمبر2019ء) میپکو سب ڈویڑن خان گڑھ نے لائین لاسز پورے کرنے کے لئے دیہی فیڈرز شمس فیڈر کمال پور فیڈر اور وسندے والی فیڈر کو کئی کئی گھنٹے تک بند کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے صارفین اور عوام کو شدید سردی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،خان گڑھ کے تاجر راہنماء سید عامر شاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ میپکو سب ڈویڑن خان گڑھ لائین لاسز پورا کرنے کیلئے طویل لوڈ شیڈنگ نہ کرے ، انہوں نے میپکو چیف ملتان سے نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
Loading...
%d bloggers like this: