Breaking News
Home / News / میونسپل کمیٹی خان گڑھ کی مجوزہ نئی بلدیاتی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان منتقل

میونسپل کمیٹی خان گڑھ کی مجوزہ نئی بلدیاتی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان منتقل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 19 اکتوبر2019ء) میونسپل کمیٹی خان گڑھ کی مجوزہ نئی بلدیاتی حلقہ بندی میں بطور ٹاؤن کمیٹی تنزلی اور نئی حد بندی ٹاؤن کمیٹی خان گڑھ کے خلاف مقامی شہریوں ,سابق ٹاؤن کونسلر خان گڑھ رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ اور محمد اختر شاہین کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر و تحصیل افسر ڈی مارکیشن مظفرگڑھ کی عدالت میں دائر اعتراضات کی سماعت کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان منتقل کر دی گئی،اب ان اعتراضات پر سماعت 22 اکتوبر کو کمشنر ڈی جی خان کی عدالت میں ہو گی، قبل ازیں یہ سماعت اے سی مظفرگڑھ کی عدالت میں ہونا تھی. تاہم اب اعتراضات کو کمشنر آفس منتقل کر دیا گیا ہے جس پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے درخواست دہندگان نے کہا کہ مبینہ سیاسی دباؤ پر سماعت شفٹ کی گئی ہے جو قابل افسوس ہے�

Loading...