Breaking News
Home / News / میونسپل کمیٹی خان گڑھ بہتری کی طرف گامزن،صفائی کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے لوڈر رکشے کی چابیاں ملازمین میں تقسیم

میونسپل کمیٹی خان گڑھ بہتری کی طرف گامزن،صفائی کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے لوڈر رکشے کی چابیاں ملازمین میں تقسیم

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 اکتوبر2019ء)میونسپل کمیٹی خان گڑھ بہتری کی طرف گامزن،صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے لوڈر رکشے کی چابیاں ملازمین میں تقسیم،ایم پی اے منصور احمد خان کی ذاتی کاوش سے میونسپل کمیٹی خان گڑھ کو لوڈر رکشے حوالے کر دیئے گئے،جس سے خان گڑھ شہر کا کچرا جلد ٹھکانے لگانے میں مدد ملے گی اور صفائی کا نظام مزید بہتر ہو گا۔

اس حوالے سے کوارڈینیٹر ایم پی اے وقاص ہمایوں خان نے ملازمین میں لوڈر رکشوں کی چابیاں تقسیم کیں اور امید ظاہر کی کہ خان گڑھ شہر کو بہت جلد کلین اینڈ گرین بنا دیں گے جس سے اس کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو گا۔

Loading...