Home / News / موٹر سائیکل اور ٹرالر میں تصادم،ایک شخص جاں بحق

موٹر سائیکل اور ٹرالر میں تصادم،ایک شخص جاں بحق

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 7 نومبر2019ء) مظفرگڑھ میانوالی روڈ پر قصبہ شاہ والا کے قریب موٹر سائیکل کو ٹرالر نے کچل دیا، موٹر سائیکل سوار کا سر کچل جانے سے سوار موقع پر ہی جاں بحق،حادثہ موٹر سائیکل کی تیز رفتاری سے ٹرالر کو اوور ٹیک کرتے ہوئے پیش آیا ،ریسکیو ذرائع۔تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ میانوالی روڈ پر قصبہ شاہ والا کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار تیز رفتاری سے ٹرالر کو اوور ٹیک کرتے ہوئے ٹرالر کی زد میں آ گیا اور موٹر سائیکل سوارکا سر ٹرالر سے کچلا گیا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد اعظم ولد اقبال کے نام سے ہوئی چوک سرور شہید کا رہائشی تھا۔ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی ایمبولینس کا جائے حادثہ پر بروقت رسپانس۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش کو فوری ڈیڈ باڈی شیٹ سے کور کرتے ہوئے ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا بعد ازاں لواحقین کے گھر منتقل کر دیا گیا۔ تھانہ چوک سرور شہید کی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔

Loading...