Breaking News
Home / News / منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز،دو گرفتار

منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز،دو گرفتار

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 دسمبر2019ء) ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا،تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ میرہزار عابد حسین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروشوں ارشاد اور عرفان کو گرفتار کر کے 2کلو اور 460 گرام چرس برآمد کر لی، ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس نے پولیس ٹیم۔

کو شاباش دی اور ضلع بھر کے ایس ایچ او،ذ کو منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایات جاری کردیں، ڈی پی او سید ندیم عباس کا کہنا تھا کہ مظفرگڑھ ضلع کو منشیات سے پاک کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہے اور بھرپور طریقے سے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائیگا جبکہ نشے کے عادی افراد کا علاج کیلئے سپیشل واڈ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں علاج معالجہ اور بر سر روزگار بنایا جائیگا۔
Loading...