Breaking News
Home / News / منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،چار ملزمان گرفتار، مقدمات درج

منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،چار ملزمان گرفتار، مقدمات درج

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 15 جنوری2020ء) ڈی پی او مظفرگڑھ کی ہدایات پر مظفرگزھ کے تھانہ میرہزارخان کی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، منشیات فروشوں سے چرس،پستول اور شراب برآمد، چار ریکارڈ یافتہ ملزمان گرفتار مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ کی منشیات فروشوں کے خلاف مہم کے سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ میرہزارخان احمد فراز کھوسہ نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروشوں جن میں نذیر احمد لغاری بلوچ سے 1170 گرام چرس برآمد کرتے ھوئے 9 سی کا مقدمہ دریج کر لیا ،اسی طرح ملزم فیاض عرف گلی ببر سے 70 لیٹر لہن 50 لیٹر کشید شدہ چالو بھٹی ،ملزم اللہ ڈیوایا ببر سے 30 بور پسٹل معہ گولیاں ،ملزم ممتاز حسین ببر سے 110 لیٹر دیسی شراب چالو بھٹی شراب برآمد کر کے چار ریکارڈ یافتہ ملزمان کو گرفتار کرکے انکے خلاف علحیدہ علحیدہ مقدمات درج کر دیئے۔

Loading...
%d bloggers like this: