انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت جب دنیا پولیو سے مکمل خاتمہ کی جانب بڑھ رہی ہے توپاکستان اور افغانستان میں پولیو کیسز کی تعداد میں اضافہ لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ الحمداللہ ضلع مظفرگڑھ گذشتہ کئی سالوں سے پولیو فری ہے اور موجودہ صورت حال میں ہمیں مزید محنت کرنا ہوگی۔
مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 اکتوبر2019ء) ڈاکٹر ضیاء الحسن سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ نے کہا کہ ملک سے پولیو کے خاتمہ کیلئے سماجی طبقات اپنا مثبت کردار ادا کریں، انہوں نے کہا کہ پولیو سے نجات ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اس سلسلہ میں والدین علماء کرام اساتذہ اور سماجی تنظیموں کو ملکر پولیو کے خلاف جہاد کرنا ہوگا۔یہ بات انہوں نے مظفرگڑھ میں پولیو ڈے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔