Breaking News
Home / News / ملتان سے فرارہونے والے 6دہشت گرد بلوچستان کی جانب فرارہونے کی کوشش میں مارے گئے

ملتان سے فرارہونے والے 6دہشت گرد بلوچستان کی جانب فرارہونے کی کوشش میں مارے گئے

مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔20مئی۔2016ء) پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ ٹیمیوں نے ملتان سے فرار ہونے والے دہشت گردوں کو لنک روڈ ڈی جی خان پر کار اور موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 6دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جوکہ بلوچستان فرارہونے کی کوشش کررہے تھے-قانون نافذکرنے والے اداروں کے مطابق دہشت گردوں کو روکنے کی کوشش کی گئی جس پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ پر قانون نافذکرنے والے اداروں نے جوابی فائرنگ کی جس میں 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔دہشت گردوں سےکار، موٹر سائیکل، آٹومیٹک رائفل، دھماکہ خیز مواد اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ملتان میں دریائے چناب کے کنارے گزشتہ روز سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک 8 دہشت گردوں کا پوسٹ مارٹم نشتر ہسپتال میں کیا گیا۔ دہشت گردوں سے مقابلے کا مقدمہ انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت تھانہ سی ٹی ڈی میں درج ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق دہشت گرد یونیورسٹیوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

Loading...
%d bloggers like this: