مظفر گڑھ ۔ سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ 8جنوری کوکھلی کچہری لگائینگے

مظفر گڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 فروری2020ء) سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ جامع مسجداقصیٰ جتوئی شہرمیں 8جنوری کو بوقت صبح:10:30 بجے بروز ہفتہ صارفین کی شکایات کے ازالے کے لیے کھلی کچہری لگائیں گے۔تمام صارفین سے اپیل کی جاتی ہے کہ میپکوسے متعلقہ شکایات کے ازالے کے لیے کھلی کچہری میں شرکت کریں۔اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل میپکوسرکل مظفرگڑھ، ایکسین میپکو ڈویڑن علی پور،سرکل مظفر گڑھ کے آفیسرز اورمیپکو ڈویڑن علی پور کے ایس ڈی اوز،آراو بھی موجود ہوں گے ۔