Breaking News
Home / News / مظفر گڑھ کے علاقے علی پور میں پولیس مقابلے کے بعد 6 دہشت گرد پکڑے گئے آٹھ خود کش جیکٹس اور بم بر آمد

مظفر گڑھ کے علاقے علی پور میں پولیس مقابلے کے بعد 6 دہشت گرد پکڑے گئے آٹھ خود کش جیکٹس اور بم بر آمد

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔7جولائی 2014ء) مظفر گڑھ کے علاقے علی پور میں  مقابلے کے بعد 6 دہشت گرد پکڑے گئے۔ آٹھ خود کش جیکٹس اور 9 دستی بم برآمد ہوئے بم نکارہ بناتے ہوئے بم ڈسپوزل سکواڈ کا انچارج زخمی ہو گیا۔ذرائع کے مطابق علی پور گرین سٹی کے قریب پولیس نے مقامی ڈاکٹر کے گھر پر چھاپہ مارا تو 8 خود کش جیکٹس اور 9 دستی بم ملے۔ہینڈ گرینڈز ناکارہ بناتے ہوئے بم ڈسپوزل سکواڈ کا انچارج محبوب الٰہی شدید زخمی ہواجسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا واقعہ کے بعد اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا تاہم کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد 6 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ کالعدم تنظیم کے خطرناک دہشت گردوں نے ہفتے کی رات اوچ شریف میں 2 پولیس اہلکاروں کو قتل بھی کیا تھا۔

Loading...
%d bloggers like this: