مظفر گڑھ پولیس کا چھاپہ،شراب سے بھرے 4ٹرک پکڑ لیے،9ملزم گرفتار،مقدمہ درج

مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 اگست2017ء) مظفرگڑھ پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے شراب سے بھرے 4 ٹرک اور شراب نوشوں کو پکڑ لیا ،تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ پولیس نے شراب سے بھرے ہوئے 4 ٹرک پکڑ لئے اور ٹرک ڈرائیوروں سمیت 9 ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا،شراب کی یہ بھاری کھیپ عید کے موقع پر استعمال کیلئے مختلف علاقوں میں سپلائی کی جا نی تھی،علاوہ ازیں مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے تھانہ شہر سلطان پولیس نے بھی کارروائی کرتے ہوئے غل غپاڑہ کرنیوالے 3 شرابیوں کو گرفتار کر لیا۔