مظفر گڑھ میں 4 سال کی بچی پر کتے چھوڑنے والا ملزم گرفتار

مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 19جون 2013ء )مظفر گڑھ کے علاقے جتوئی میں 4 سال کی بچی پر کتے چھوڑنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا ۔بدھ کوپولیس کے مطابق پیاز توڑنے پر بچی پر کتے چھوڑنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔واضح رہے کہ کتے نے بچی کی ناک پر کاٹ لیا تھا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی تھی۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہو ئے ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔