Breaking News
Home / News / مظفر گڑھ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق

مظفر گڑھ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق

مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔04 جنوری۔2016ء) مظفر گڑھ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ‘ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا پولیس ذرائع کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے خان گڑھ میں گشت پر مامور پولیس اہلکاروں نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو وہ فرار ہوگئے ‘پولیس کے تعاقب کرنے پر موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ‘ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس اور ایلیٹ فورس علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا

Loading...
%d bloggers like this: