Breaking News
Home / News / مظفر گڑھ میں لسی پینے سے 13ہلاکتوں کا معاملہ،نو بیاہتا دلہن نے زبردستی شادی کرنے پر دودھ میں زہر ملا یا تھا

مظفر گڑھ میں لسی پینے سے 13ہلاکتوں کا معاملہ،نو بیاہتا دلہن نے زبردستی شادی کرنے پر دودھ میں زہر ملا یا تھا

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی – 30اکتوبر 2017ء):مظفر گڑھ میں زہریلی لسی پینے سے 13ہلاکتوں کے معاملے میں پیشرفت سامنے آ گئی ہے ، لسی چھپکلی کی وجہ سے زہریلی نہیں ہو ئی تھی بلکہ زبردستی شادی ہونے پر نو بیاہتا دلہن نے اس میں زہر ملایا تھا ۔تفصیلات کے مطابق ملزمہ آسیہ کی شادی کچھ عرصہ پہلے امجد سے زبردستی کروائی گئی تھی ۔زبردستی شادی پر آسیہ نے امجد کے زیر استعمال آنے والے دودھ میں زہر ملا دیا ۔امجد کی والدہ نے دودھ مین دہی ملا کر لسی بنا دی ۔اس زہریلی لسی کو پینے سے 13لوگ جاں بحق ہو گئے تھے ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے مختلف سے زاویوں سے تفتیش شروع کی تو یہ انکشاف ہوا کہ لسی چھپکلی کی وجہ سے زہریلی نہیں ہو ئی تھی بلکہ زبردستی شادی ہونے پر نو بیاہتا دلہن نے اس میں زہر ملایا تھا ۔
Loading...
%d bloggers like this: