Home / News / مظفر گڑھ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک

مظفر گڑھ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک

مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 فروری2017ء) سی ٹی ڈی پولیس نے پی پی لنک کینال کے قریب کارروائی کر کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ3 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس کے اہلکار ملزم یاسین عرف عمران کو اسلحہ برآمدگی کیلئے لے جا رہی تھی کہ ملزم کے ساتھیوں نے پی پی لنک کینال کے قریب پولیس نفری پر حملہ کردیا ،ْسی ٹی ڈی کی جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک اور ان کے 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیاپولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے 5 دستی بم، 4 رائفلز، 3 پستول اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزمان کی لاشوں کو شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

Loading...
%d bloggers like this: