Home / News / مظفر گڑھ میں سونیا خودسوزی کیس میں گرفتار ملزمان کی تعداد پانچ ہوگئی

مظفر گڑھ میں سونیا خودسوزی کیس میں گرفتار ملزمان کی تعداد پانچ ہوگئی

مظفرگڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 اکتوبر۔2015ء)مظفر گڑھ میں سونیا خودسوزی کیس میں گرفتار ملزمان کی تعداد پانچ ہوگئی۔پولیس نے مقدمہ کے مرکزی ملزم ایس ایچ او تھانہ صدر منیر چانڈیہ کو گرفتار کرلیا۔مظفر گڑھ میں سونیا خودسوزی کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے کی جانیوالے پیش رفت کے بعد پولیس بھی ایکشن میں آگئی۔پولیس کے مطابق مقدمہ کے مرکزی ملزم سابق ایس ایچ او تھانہ صدر منیر چانڈیہ کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جس کے بعد مقدمے میں نامزد گرفتار ملزمان کی تعداد پانچ ہوگئی ہے ‘مقدمہ کے گرفتار دو ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے دو روز قبل خودسوزی کرنیوالی سونیا کے گھر پہنچ کر لواحقین کو ہر ممکن انصاف کی یقین دہانی کرائی تھی۔

Loading...
%d bloggers like this: