مظفر گڑھ میں سندھ کو پنجاب سے ملانے والا 90 سال پرانا پل بند کردیا گیا

style="display:block" data-ad-client="ca-pub-4163322924037420" data-ad-slot="3714019811" data-ad-format="auto" data-full-width-responsive="true">

پنجاب کو سندھ سے ملانے والا واحد پل بھاری ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔ ہیڈ پنجند پل اپنی مدت سے زیادہ عرصہ گزار چکا۔ نئے پل کی تعمیر اور ٹریفک کی بحالی میں دوسال کا عرصہ لگے گا۔

سماء کے نمائندے شیراز بشیر کے مطابق سال 1927 میں بننے والا ہیڈ پنجند پل اپنی عمر پوری کرچکا ہے۔ نوے سال پرانا یہ پل ناکارہ ہوگیا ۔

ہر بار پل کو مرمتی کام کے بعد ٹریفک کیلئے کھول دیا جاتا لیکن اس بار پل کی حالت بہتر نہیں ۔ ماہرین نے ہیڈ پنجند کو بھاری ٹریفک کے لئے خطرناک قرار دے دیا۔

ایگزیکٹو انجینئر پنجند ہیڈ ورکس ثمر اقبال کے مطابق دو سال کیلئے پل کی بندش سے کاروباری زندگی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ مسافروں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگا ۔

شہری کہتے ہیں ہیڈ پنجند پر نئے پل کےتعمیراتی کام کوجلدازجلد مکمل کیا جائے ۔

 
 

Source: SAMAA Urdu