Home / News / Urdu News / مظفر گڑھ میں جنرل بس اسٹینڈ غیر فعال ہونے سے ٹریفک مسائل

مظفر گڑھ میں جنرل بس اسٹینڈ غیر فعال ہونے سے ٹریفک مسائل

مظفر گڑھ کا جنرل بس اسٹینڈ غیر فعال ہونے کے باعث شہر کی مختلف شاہراہوں پرغیر قانونی ویگن اسٹینڈ قائم ہوگئے ہیں، جو ٹریفک کے مسائل کا باعث بن رہے ہیں۔

سماء کے نمائندے شیراز بشیر کے مطابق مظفرگڑھ میں علی پور روڑ، ڈی جی خان روڈ اور میانوالی روڈ پر بنے بس اڈوں کی وجہ سے عوام کیلئے یہاں سے گزرنا امتحان بن چکا ہے۔

شہرمیں تیس سال پہلے انتظامیہ نے بس اڈا تو بنایا لیکن اسے فعال کرنا بھول گئی ۔

شہریوں کا بھی مطالبہ ہے کہ حکومت بسوں کے لئے مستقل اڈہ قائم کرے تاکہ شہر میں ٹریفک کے مسائل کم ہوسکیں۔

 
 

Source: SAMAA Urdu

Loading...