مظفر گڑھ ‘علی پورتھانہ صدر کی حدودمیں پولیس مقابلہ میں بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کاسرغنہ مارا گیا ‘ساتھی فرار

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 مئی۔2015ء) علی پورتھانہ صدر کی حدودمیں پولیس مقابلہ میں بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کاسرغنہ مارا گیا تفصیل کے مطابق تحصیل علی پور میں تھانہ صدر کی حدودمیں ڈاکونالہ لگاکرگاڑیوں کولوٹ رہے تھے کہ اطلاع ملنے پرپولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی پولیس کوآتے دیکھ کرڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی پولیس اورڈاکوؤں کے درمیان دوگھنٹے فائرنگ کاتبادلہ جاری رہنے کے بعد ایک ڈاکوہلاک ہوگیااور ساتھی ڈاکوفرارہونے میں کامیاب ہوگئے ‘ ہلاک ہونے والے ڈاکوکی شناخت عبدالحمیدنائچ عرف فوجی نائچ کے نام سے ہوئی ہلاک ہونے والاڈاکوالمعروف فوجی نائچ نے عطاء حسین بوہڑالمعروف عطوبوہرکوتاوان کیلئے اغواء کیا،دس لاکھ روپے تاون کی رقم لینے کے باوجود قتل کردیاتھا۔ڈی پی اومظفرگڑھ نے پولیس مقابلے میں حصہ لینے والے افسران اورجوانوں کے لئے نقدانعام اوراسناددینے کااعلان کیاہے۔