Breaking News
Home / News / مظفر گڑھ سے جتوئی گروپ کی اہم شخصیات (ق) لیگ میں شامل ،چودھری شجاعت اور پرویزالٰہی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار سردار عاشق گوپانگ سے ملاقات میں گفتگو

مظفر گڑھ سے جتوئی گروپ کی اہم شخصیات (ق) لیگ میں شامل ،چودھری شجاعت اور پرویزالٰہی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار سردار عاشق گوپانگ سے ملاقات میں گفتگو

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔17مارچ۔ 2013ء) مسلم لیگ (ق) کے سابق ایم این اے سردار عاشق گوپانگ اور عامر طلال گوپانگ ایم پی اے سے یہاں اُن کی رہائش گاہ پر جتوئی گروپ سے تعلق رکھنے والے سابق ایم پی اے مخدوم رضا بخاری، سابق چیئرمین ضلع کونسل مظفرگڑھ مخدوم الطاف حسین بخاری اور سابق یو سی ناظم سیت پورہ سردار محمد اجمل خان برھا نے ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے چودھری شجاعت حسین اورچودھری پرویزالٰہی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ سردار عاشق گوپانگ نے مظفر گڑھ کی اہم سیاسی شخصیات کی پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کے موقع پر کہا کہ لوگ اب چودھری پرویزالٰہی کے دور کو یاد کر رہے ہیں ان کے کام انکی دہلیز پر ہو جاتے تھے۔

Loading...