Home / News / مظفر گڑھ: سات مزدور جاں بحق

مظفر گڑھ: سات مزدور جاں بحق

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی. 19 فروری ء): روہیلانوالی میں سات مزدور کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہو گئے.تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے روہیلانوالی میں بورنگ کرتے ہوئے سات مزدور کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے بورنگ کے دوران پانی کا پائپ ہائی ٹرانسمیشن لائن سے ٹکرا گیا جو کرنٹ لگنے کا باعث بنا. پولیس کا کہنا تھا کہ مزدوروں کو اندازہ نہیں تھا کہ یہاں سے بجلی کی تار گزر رہی ہے ، پولیس کے مطابق ابھی تک تین مزدوروں کی لاشوں کو نکالا گیا ہے تاہم پولیس تار کے بارے میں تفتیش کر رہی ہے کہ تار کہاں سے آ رہی تھی.

Loading...
%d bloggers like this: