Home / News / مظفر گڑھ‘ زائرین کی بس حادثہ کا شکار ہو گئی‘2 افراد جاں بحق‘ 14 زخمی

مظفر گڑھ‘ زائرین کی بس حادثہ کا شکار ہو گئی‘2 افراد جاں بحق‘ 14 زخمی

مظفرگڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔24 مارچ۔2016ء) مظفرگڑھ میں زائرین کی بس الٹ گئی،حادثے میں 2افراد جاں بحق اور 14زخمی ہوگئے۔جمعرات کو ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈی جی خان روڈ پرترکش کالونی کیقریب تیز رفتاربس الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق اور 14زخمی ہوگئے۔بس میں سوار افراد سخی سرور مزارجارہے تھے۔حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔ جہاں 4 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Loading...
%d bloggers like this: