Breaking News
Home / News / مظفر گڑھ ‘ تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی ‘خاتون سمیت 2افراد جاں بحق ‘ پندرہ سے زائد زخمی

مظفر گڑھ ‘ تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی ‘خاتون سمیت 2افراد جاں بحق ‘ پندرہ سے زائد زخمی

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔17 ستمبر۔2016ء) مظفر گڑھ کی تحصیل علی پورمیں تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی ‘حادثے میں خاتون سمیت 2افراد جاں بحق اور 15سے زائد زخمی ہوگئے۔ کے مطابق کراچی سے پشاور جانیوالی کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی ‘تحصیل علی پور میں ہیڈ پنجند کے مقام پر پیش آنیوالے حادثے میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے ‘واقعہ میں خواتین اور بچوں سمیت پندرہ سے زائد مسافر زخمی بھی ہوئے۔زخمیوں کو تحصیل ہسپتال علی پور اور دیگر ہسپتال منتقل کیاگیاہے ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے ۔
Loading...
%d bloggers like this: