مظفر گڑھ اڈا حسین شاہ کے قریب ٹریفک حادثہ، خاتون سمیت چار افراد جاں بحق

 مظفر گڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 دسمبر2019ء) اڈا حسین شاہ کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ میانوالی روڈ پر اس وقت پیش آیا جب ملتان جانے والی تیز رفتار بس نے اڈا حسین شاہ کے قریب موٹر سائیکل اور آٹو رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک خاتون، موٹر سائیکل سوار سمیت چار افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو 1122 نے لاشیں ورثاء کے حوالے کر دیں۔