مظفر گڑھ : امین نے دھوکہ دیا ہے ، رقم مل جائے تو دوبارہ کبھی ملاقات کی کوشش نہیں کروں گی ۔ چینی لڑکی ڈولی کا پولیس کو خط

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی. 03 نومبر 2015ء) : چینی لڑکی ڈولی نے پولیس کو خط لکھ دیا . تفصیلات کے مطابق اپنے خط میں چینی لڑکی ڈولی کا کہنا ہے کہ اگر میری امین سے دوستی ہو جائے تو سب ٹھیک ہو جائے گا اور اگر ایسا نہ ہوا تو معاوضے کے طور پر 20 ہزار چینی کرنسی دی جائے جس کے ساتھ چائنہ کے لیے ٹکٹ بھی مہیا کیا جائے . ڈولی نے پولیس کو لکھے اپنے خط میں مزید کہا کہ اگر مجھے معاوضہ مل جائے تو میں دوبارہ کبھی امین سے ملنے کی کوشش نہیں کروں گا.