مظفر گڑھ ،1550 میگا واٹ بجلی پیداکرنے والا تھرمل پاور پلانٹ فنی خرابی کے باعث بند، بجلی بحران میں اضافے کا خدشہ، پاور پلانٹ کے ایک حصے میں لگی آگ کو بجھانے کی کوششیں جاری ہیں،ذرائع

مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔21مئی۔ 2013ء) مظفر گڑھ تھرمل پاور پلانٹس فنی خرابی کے باعث بند ہو گیا۔ تھرمل پاور پلانٹ سے 1550 میگا واٹ بجلی پیدا کی جا رہی تھی۔ بجلی کا بحران میں مزید اضافے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔منگل کو مظفر گڑھ تھرمل پاور پلانٹ اچانک فنی خرابی کے باعث بند ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق پاور پلانٹس کے ایک حصے میں آگ بھی لگی ہوئی ہے جسے بجھانے کی کوشش کی گئی۔ مظفر گڑھ تھرمل پاور پلانٹس سے 15 سو میگا واٹ بجلی پیدا کی جا رہی تھی۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ تھرمل پاور پلانٹ فنی خرابی کے بعد بجلی کے بحران میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔