Breaking News
Home / News / مظفر گڑھ ، ہسپتالوں میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین نایاب ، مریض پریشان

مظفر گڑھ ، ہسپتالوں میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین نایاب ، مریض پریشان

مظفر گڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 19 دسمبر2018ء) ضلع مظفرگڑھ سمیت پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین عرصہ دراز سے نایاب ہو گئی ، جس سے مریضوں کو ایمرجنسی میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ ا ، احتجاج اور شکایات کے باوجود بھی صحت حکام نے نو ٹس نہ لیا ، جبکہ معروف قانون دان نے عدالت عالیہ رجوع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ضلع مظفرگڑھ سمیت پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں غریبوں اور مستحقین کے لئے مفت ادویات صرف خواب بن چکا ہے ۔بنیادی مراکز صحت پر ادویات کا فقدان ہے، جبکہ دیہی ہسپتالوں میں آؤٹ ڈور ‘ ان ڈور سمیت ایمرجنسی میں بھی ادویات باہر سے خریدنا پڑ رہی ہیں تاہم حیران کن امر ہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے بنیادی و دیہی مراکز صحت اور نشتر ہسپتال ملتان سمیت سانپ اور کتے کے کاٹنے کی ویکسین دستیاب نہیں ہے اور مریضوں کو ایمرجنسی حالت میں ڈسٹرکٹ و تحصیل ہسپتالوں اور بعد میں نشتر ہسپتال میں محض ویکسین نہ ہونے کی وجہ سے ریفر کردیا جاتا ہے جبکہ ویکسین تو تحصیل و ڈسٹرکٹ ہسپتال اور نشتر ملتان میں بھی موجود نہ ہے اس بابت متعدد بار مریضوں ‘ شہریوں نے صحت حکام اور اراکین اسمبلیوں کو شکایات کی ہیں مگر تاحال کوئی عملی اقدامات نہیں کیے گئے ،جس پر سینئیر ممبر ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ و صدر مجلس شہریان ,راناامجدعلی امجد ایڈووکیٹ نے اس ناانصافی اور بنیادی طبی سہولت کی فراہمی میں غفلت پر صحت حکام کے خلاف عدالت عالیہ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Loading...
%d bloggers like this: