Breaking News
Home / News / مظفر گڑھ ، گلی سے گزرنے کا تنازعہ ، بگڑے رئیس زادوں کا نوجوان پر وحشیانہ تشدد

مظفر گڑھ ، گلی سے گزرنے کا تنازعہ ، بگڑے رئیس زادوں کا نوجوان پر وحشیانہ تشدد

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔29جون 2016ء ) مظفرگڑھ میں بگڑے ہوئے رئیس زادوں نے گلی میں آنے سے منع کرنے پر نوجوان پر بہیمانہ تشدد اورغیر انسانی سلوک کی انتہا کر دی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔مظفر گڑھ کے علاقے سنانواں کے رہائشی احسن علی نے گرمانی خاندان کے بگڑے ہوئے رئیس زادوں حمزہ وغیرہ کو گلی میں آکر شور شرابہ کرنے سے منع کیا تو وہ روزہ دار نوجوان احسن کو اس کے گھر سے اٹھا کر اپنے ڈیرے پر لے گئے اور اس کے کان پکڑوا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔منہ میں جوتا ڈال کر معافی مانگنے پر مجبور کیا ، اس غیر انسانی سلوک سے رئیس زادوں کا دل نہ بھرا تو نوجوان کیویڈیوبناکرپورےعلاقے میں پھیلا دی تو ڈی پی او مظفر گڑھ نے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں۔

Loading...
%d bloggers like this: