Home / News / مظفر گڑھ ، پولیس گردی اور وکلاء سے زیادتیوں کیخلاف ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن مظفر گڑھ کی فل ڈے ہڑتال ، مکمل عدالتی بائیکاٹ

مظفر گڑھ ، پولیس گردی اور وکلاء سے زیادتیوں کیخلاف ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن مظفر گڑھ کی فل ڈے ہڑتال ، مکمل عدالتی بائیکاٹ

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔22اپریل۔ 2013ء) ضلع پولیس مظفر گڑھ کی پولیس گردی اور وکلاء سے زیادتیوں کے خلاف ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن مظفر گڑھ نے پیر کے روز فل ڈے ہڑتال اور مکمل عدالتی بائیکاٹ کیا ۔صدر بار ملک جنید فاروق ، جنرل سیکرٹری شیر محمد کوڑائی ، محمد یونس ، سید شاہد مزمل ، رانا امجد علی امجد ، آزاد بخت خان ، عاطف بھٹہ ، راؤ توفیق احمد سمیت وکلاء نے ڈی پی او آفس مظفر گڑھ کے باہر احتجاجی دھرنا دیا اور ریلی نکالی ۔پولیس کے خلاف نعرے بازی کی ۔ بار عہدیداران نے ریلی اور دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران کا وکلاء برادری سے رویہ ناروا اور ناقابل برداشت ہے ۔اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو پولیس اہلکاروں کا بار روم اور ضلع کچہری میں داخلہ بند کردیا جائے گا۔

Loading...
%d bloggers like this: