Home / News / مظفر گڑھ ، پولیس کا جمشید دستی کے گھر پر چھاپہ ، بھانجا اور دیگررشتہ دار گرفتار

مظفر گڑھ ، پولیس کا جمشید دستی کے گھر پر چھاپہ ، بھانجا اور دیگررشتہ دار گرفتار

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ نومبر2019ء) مظفرگڑھ میں سابق ایم این اے جمشید دستی کے گھر پر پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ چھاپا مارکر بھانجے اور دیگر رشتہ داروں کو حراست میں لے لیا ۔ذرائع کے مطابق پولیس نے جمشید دستی کے بھانجے سانول اور دیگر رشتہ داروں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔جمشید دستی نے بتایا کہ صبح بجے پولیس نے میرے گھر اور دفتر پر ریڈ کیا جبکہ گھر میں موجود خواتین سے بدتمیزی اور توڑ پھوڑ بھی کی، یہ حکمرانوں اور پولیس کی ریاستی دہشت گردی ہے۔جمشید دستی نے کہا کہ فضل الرحمان کے جلسے میں شامل ہونے پر مجھے اور میرے گھر والوں کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Loading...