Home / News / مظفر گڑھ ، میلے میں اونٹوں کا غیر قانونی دنگل کرانے پر جمشید دستی کے بھائی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

مظفر گڑھ ، میلے میں اونٹوں کا غیر قانونی دنگل کرانے پر جمشید دستی کے بھائی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 09 جنوری2017ء) میلے میں اونٹوں کا غیر قانونی دنگل کرانے پر قومی اسمبلی کے رکن جمشید دستی کے بھائی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق میلے میں اونٹوں کا غیر قانونی دنگل کرانے پر جمشید دستی کے بھائی کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق میلے میں اونٹوں کا دنگل نہ کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی تاہم اس پر عملدرآمد نہ کیا گیا اور یقین دہانی کے برخلاف غیر قانونی طور پر اونٹوں کا دنگل کرایا گیا جس پر جمشید دستی کے بھائی کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔

Loading...
%d bloggers like this: