Breaking News
Home / News / مظفر گڑھ ، مال گاڑی کی دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل

مظفر گڑھ ، مال گاڑی کی دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 جولائی۔2015ء) مظفر گڑھ کے علاقے میں مال گاڑی کی دو بوگیاں پٹڑی سے اترنے کے نتیجہ میں ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل ہوگئی۔نجی ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق مظفر گڑھ میں تھرمل پاور سٹیشن کو ایندھن فراہم کرکے سمہ سٹہ واپس جانے والی مال گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی، پھاٹک بھٹہ پور کے قریب مال گاڑی کا کلپ کھل گیا جس کے نتیجہ میں دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جبکہ ریلوے ٹریک کو پہنچنے والے نقصان کے باعث پنڈی سے ملتان آنے والی ٹرین تاخیر جبکہ دیگر ٹرینوں کی آمدو رفت عارضی طور پر معطل ہوگئی۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹریک کی بحالی کے لئے کام شروع کردیا گیا ہے۔

Loading...
%d bloggers like this: