Breaking News
Home / News / مظفر گڑھ ، انصاف نہ ملنے پر خاتون نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

مظفر گڑھ ، انصاف نہ ملنے پر خاتون نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 اکتوبر۔2015ء) مظفر گڑھ میں انصاف نہ ملنے پر تھانہ صدر کے سامنے تیس سالہ خاتون نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی‘ خاتون کا نوے فیصد جسم جھلس گیا‘ تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ کی رہائشی تیس سالہ سونیا نے الزام لگایا تھا کہ تھانہ صدر میں تعینات کانسٹیبل نے اس کے ساتھ زیادتی کی ہے اور اس کے زیور بھی نوچ لئے تھے جس کے خلاف خاتون نے تھانہ صدر ایس ایچ او کو کارروائی کے لئے درخواست دی تاہم اسے پولیس سٹیشن سے دھکے دے کر باہر نکال دیا گیا جس پر خاتون نے منگل کی صبح تھانے کے سامنے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی جس سے اس کا نوے فیصد جسم جل گیا خاتون کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

Loading...
%d bloggers like this: