مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 جنوری2019ء) ڈی جی خان روڈ پر ڈرائیور کی غفلت کے باعث آئل ٹینکر الٹ گیا، ہزاروں لیٹر آئل ضائع ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے جنوبی شہر مظفر گڑھ کے ڈی جی خان روڈ پر 40 ہزار لیٹر آئل سے لدا ٹینکر ڈرائیور کی غفلت کے باعث الٹ گیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور زخمی ہوگیا اور ٹینکر سے کروڈ آئل بھی ضائع ہو گیا ۔ حادثے کے بعد کسی امکانی واقعے سے بچنے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ جگہ کو ٹریفک کیلئے بند کرنے کے ساتھ فائربریگیڈ کی گاڑیوں کو بھی جائے وقوعہ پر طلب کرلیا گیا۔
Prev Post