Home / News / مظفر گڑھ ،ْچوک سرور شہید میں تیز رفتار ٹرک نے وین کو ٹکر مار دی ،ْ 4 افراد جاں بحق ،ْ ایک زخمی

مظفر گڑھ ،ْچوک سرور شہید میں تیز رفتار ٹرک نے وین کو ٹکر مار دی ،ْ 4 افراد جاں بحق ،ْ ایک زخمی

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 ستمبر2018ء) مظفر گڑھ کے علاقے چوک سرور شہید میں تیز رفتار ٹرک نے وین کو ٹکر مار دی جس سے 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ذرائع کے مطابق وین میں سوار افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا اور وہ کسی گھریلو کام کے سلسلے میں جا رہے تھے کہ چوک سرور شہید پر ایک بے قابو تیز رفتار ٹرک نے وین کو ٹکر مار دی۔جاں بحق افراد میں دو خواتین بھی شامل ہیں ،ْواقعہ کے بعد ٹرک کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر نعشوں کو ڈیڈ ہائوس اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

Loading...
%d bloggers like this: