مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 05 نومبر2017ء)زمیندار نے معصوم بچی پر کتے چھوڑ دیئے، خونخوار کتے بچی کو نوچتے رہے، بے رحم زمیندار کو بچی پر ذرا بھی ترس نہ آیا، معصوم بچی چیخیں مار مار کر رحم کی اپیل کرتی رہی تاہم بھیڑیا نما انسان بچی کا تماشا دیکھتا رہا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ انسانیت سوز واقعہ مظفر گڑھ میں پیش آیا جہاں ایک وحشی زمیندار نے ننھی بچی پر کتے چھوڑ دئیے ، جس سے بچی شدید زخمی ہوگئی، حالت نازک ہو نے پر مقامی لوگوں نے ننھی کلی کو سول ہسپتال منتقل کر دیاجہاں اس کا علاج جاری ہے تاہم یہ واقعہ کیوں پیش آیا اس کی تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آسکی