Home / News / مظفر گڑھ ،ْخاتون کی ٹانگیں کاٹنے کاواقعہ ،ایک اور ملزم گرفتار

مظفر گڑھ ،ْخاتون کی ٹانگیں کاٹنے کاواقعہ ،ایک اور ملزم گرفتار

مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 09 نومبر2016ء) مظفرگڑھ میں رشتے کے تنازع پرخاتون کی ٹانگیں کاٹ کر اسکی آنکھیں نکالنے کے واقعہ میں ملوث ایک اور نامزد ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا، کیس میں گرفتار افراد کی تعداد11ہوگئی۔واقعہ کا مقدمہ 15ملزمان کیخلاف درج ہے ،ْپولیس کی خصوصی ٹیم نے مقدمہ میں نامزد ملزم سانول کو بھی راولپنڈی سے گرفتار کرلیا،جس کے بعد گرفتار افراد کی تعداد 11ہوگئی ۔پولیس کے مطابق خصوصی ٹیم نے کیس کے اہم ترین مرکزی ملزم افضل اور اسکے بیٹے خلیل کو کراچی سے گزشتہ روز گرفتار کیا تھا ،ْ کیس میں نامزد مزید 4ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیم کی جانب سے مختلف شہروں میں چھاپوں کاسلسلہ بدھ کو بھی جاری رہا تحصیل جتوئی کے علاقے شہرسلطان میں ایک ہفتہ قبل شریفاں مائی کو رشتے کے تنازع پراسکے بھائی افضل، بھتیجوں اور ساتھیوں نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا ۔
Loading...
%d bloggers like this: