مظفر گڑھ ،ْتیز رفتار آئل ٹینکر نے موٹرسائیکل کو کچل دیا ،ْ3 بچے جاں بحق

مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 دسمبر2017ء) مظفر گڑھ کے علاقے چوک قریشی پر تیز رفتار آئل ٹینکر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 3 طالب علم موقع پر ہی جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے طلباء کی عمر 12 سال سے 18 سال تھیں جبکہ حادثے کے فوری بعد آئل ٹینکر کا ڈرائیور جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ زخمی لڑکے اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفر گڑھ منتقل کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا عمل شروع کردیا۔