مظفر گڑھ ،ملتان میں سی این جی بحال ،دیگر شہروں میں بندش

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 1دسمبر 2012ء) مظفر گڑھ اور ملتان میں سی این جی ایسو سی ایشن نے ہڑتال ختم کرکے سی این جی بحال کردی ہے جبکہ ملک کے دیگر شہروں میں سی این جی کی بندش کے باعث شہریوں کومشکلا ت کا سامنا ہے۔ملتان میں سی این جی ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر کے صارفین گیس کی فراہمی شروع کر دی ہے جس کی وجہ ریجن کے 206سٹیشن کھل گئے ہیں اورگاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں ۔خیبر پختونخوا میں اکثر سی این جی سٹیشن بند ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔دوسری جانب کراچی سمیت سندھ بھر میں تمام سی این جی سٹیشن چوبیس گھنٹوں کے لئے بند کردیئے گئے ہیں۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلامیہ کے مطابق سی این جی سٹیشن آج رات بارہ بجے تک بند رہیں گے۔خلاف ورزی کرنے والے سی این جی سٹیشن کی گیس سپلائی مزید چوبیس گھنٹوں کے لئے معطل کردی جائے گی۔ کوئٹہ میں بھی ملک بھرکی طرح سی این جی اسٹیشن چھٹے روز بھی بند ہونے کے باعث صارفین کی مشکلات کم نہیں ہوسکیں ۔ سی این جی مالکان اور اوگرا کے مابین قیمتوں کا معاملہ طے نہیں پاسکا ۔ کوئٹہ سمیت صوبے کے تمام 22 سی این جی فلنگ اسٹیشن پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی کال پر ملک بھر کی طرح چھٹے دن بھی ہیں