Home / News / مظفر گڑھ ،سنانواں روڈ پر دو تیز رفتار گاڑیوں کے درمیان تصادم ، ایک شخص جاں بحق ، چار زخمی

مظفر گڑھ ،سنانواں روڈ پر دو تیز رفتار گاڑیوں کے درمیان تصادم ، ایک شخص جاں بحق ، چار زخمی

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 اگست2020ء) مظفرگڑھ سنانواں روڈ پر شیخو شوگر مل کے قریب دو تیزرفتار کاروں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ کار میں سوار خاتون سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری سے اوور ٹیک کرنے کے باعث پیش آیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے حادثے میں ہونے والے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص محمد طارق عمر 25 سال کی نعش کو ایمبولینس کے ذریعے سنانواں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Loading...
%d bloggers like this: