مظفر گڑھ ،سماجی کارکن رانا طاہر ایوب دوران نماز حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی ۔7دسمبر 2014ء)سابق چیئرمین لوکل زکوٰة و عشر کمیٹی مسجد تھلے والی خان گڑھ و سماجی کارکن رانا طاہر ایوب حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔وہ جامعہ مسجد اڈے والی خان گڑھ میں نماز ظہر ادا کر رہ تھے کہ انہیں دل کا دورہ پڑا، انہیں ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں خالق حقیقی سے جا ملے، مرحوم کی نماز جنازہ خان گڑھ اسٹیڈیم میں ادا کی گئی، جس میں شہریوں، تاجروں سمیت ہر مکتبہ فکر کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔(اح)