اپنے بچے کی موت کا سن کا ماں زارو قطار رونے لگی جس پر وہاں موجود نرس نے ترس کھا کر بچے کو آکسیجن لگائی تو بچے کی سانسیں چلنے لگیں۔ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ضیاء انجم نے کہا کہ بچہ دل کا مریض ہے اورہسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ ڈاکٹر کی مبینہ غفلت پرانکوائری شروع کردی گئی ہے۔
مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 نومبر2019ء) صوبہ پنجاب کے شہر مظفر گڑھ کے سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹر نے نومولود زندہ بچے کو مردہ قرار دیدیا، ماں کے رونے پر نرس نے بچے کو آکسیجن لگائی تو بچے کی سانسیں بحال ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے سرکاری ہسپتال میں ایک بچہ پیداہوا ، نومولود بچے کی طبیعت خراب ہونے پر ڈاکٹر نے اس کا چیک اپ کیا اور اسے مردہ قرار دے دیا۔