Breaking News
Home / News / مظفر گڑھ ،دادا نے 5 سالہ پوتی کو مبینہ طور پر زہریلا جوس پلا کر مار ڈالا

مظفر گڑھ ،دادا نے 5 سالہ پوتی کو مبینہ طور پر زہریلا جوس پلا کر مار ڈالا

بچی کے نانا کی مدعیت میں دادا اور اس کے دو رشتے داروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع

مظفر گڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 24 جنوری2021ء) ضلع مظفر گڑھ میں 5 سالہ بچی کو مبینہ طور پر جوس میں زہریلی شے پلا کر کردیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ اڈو کے علاقے سنانواں میں دادا نے 5 سالہ ایمن کو مبینہ طور پرجوس میں زہریلی شے پلا کر قتل کردیا، پولیس نے قتل کے الزام میں بچی کے دادا اور اس کے رشتہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
بچی کے نانا ملازم حسین نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ 5 سالہ ایمن کی والدہ کو پانچ سال قبل جھگڑے کے بعد اس کے شوہر نے گھر سے نکال دیا تھا۔ایمن کے نانا کے مطابق بچی اس کے بھائی کے گھر ملنے گئی تو وہاں ملزمان آئے ہوئے تھے، ملزمان نے اسے گنے کے جوس میں زہریلی شے پلادی۔ملازم حسین نے پولیس کو بتایا کہ نواسی کو دادا عاشق حسین اور ان کے رشتہ دار مہتاب اور نواب نے قتل کیا ہے۔دوسری جانب پولیس ترجمان وسیم خان کا کہنا ہے کہ بچی کے نانا کی مدعیت میں دادا اور اس کے دو رشتے داروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

Loading...
%d bloggers like this: