مظفر گڑھ ،الخالق ہسپتال ملتان کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

مظفر گڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 28 جولائی2019ء) الخالق ہسپتال ملتان کی جانب سے پیر جہانیاں دربار پر مخدوم سجاد کے گھر فری میڈیکل کیمپ لگایاگیا جس میں ڈاکٹر آغا امیر محسن خان،ڈاکٹر نعمان،ڈاکٹر حارث،ڈاکٹر سیمہ،ڈاکٹر اقراء ،ڈاکٹر ناصرہ،ڈاکٹر مزمل،ڈاکٹر عدیل سمیت دیگر پیرا میڈیکل سٹاف نے سینکڑوں مستحق افراد کا مفت علاج اور فری جدید لیبارٹری پر ٹیسٹ کئے اور سائی لائف،انڈس،ویریک،گلوبل،سٹروس،سکو ئمین سکرال،بیرٹ ہیڈگسن،شیگان،ایبٹ،sci life،نیکسٹ فارمہ کمپنیوں نے مریضوں میں لاکھوں روپے کی مفت ادویات تقسیم کی،میڈیکل کیمپ کا افتتاح مخدوم سجاد کی والدہ نے کیا اور بعد ازاں مخدوم سجاد کے والدمخدوم شبیر مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کی گی کی اس موقع پر ضلعی چیئرمین انجمن تاجران میاں شان شیخ،چوہدری ہمایوں وحید،آغا طاہر خان،عثمان شیخ،فخر الحسن شیخ،مخدوم اختر،آغا مزمل،سمیر جیلانی،شاہ میر شیخ،ڈاکٹرعامر کاظمی،ہومیو ڈاکٹر شاہد لیاقت میاں،دانیال سمیت اہل علاقہ نے مخدوم سجاد جیلانی کی غریب عوام کیلئے لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ کو سراہا اس موقع پر ڈاکٹر نے کہا کہ ہمیں بڑی خوشی ہوئی ہے کہ ہم نے اس پسماندہ علاقہ میں میڈیکل کیمپ لگایا اور غریب عوام کا علاج کر کے ہمیں دلی سکون ملا انہوں نے کہا کہ ہم آئندہ بھی ایسے پسماندہ علاقوں میں الخالق ہسپتال کی جانب سے فری میڈیکل کیمپوں کا انعقاد کرتے رہیں گے۔